ETV Bharat / business

کنزیومر پروٹیکشن بل ؟ - لوک سبھا

فوڈ اینڈ کنزیومر امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے آج لوک سبھا میں کنزیومر پروٹیکشن بل پیش کرکے ارکان پارلیمان سے اسے منظور کرنے کی اپیل کی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 3:13 PM IST

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ یہ بل صارفین کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔

جبکہ داداراؤنے کہا کہ بل میں نقلی اور ناقص مصنوعات بنانے اور بیچنے والوں کے ساتھ غلط پروپیگنڈے میں حصہ لینے والوں پر بھی پابندی لگانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اس کے لیے مرکزی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے تحت اگر کوئی مشہور شخصیت گمراہ کن اشتہار میں حصہ لیتا ہے تو اس پر پابندی عائد کرنے اور سخت قدم اٹھانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

کنزیومر پروٹیکشن بل میں بہت سےنئے التزام کئے جا رہے ہیں، جو صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ بل میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کا قانون ہے۔ اس میں پہلا، مصنوعات اور سروس سے صارفین کی زندگی اور جائیداد کے لیے پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ کرنا ہے۔ جبکہ دوسرا مصنوعات اور سروس کے معیار، مقدار، اثرات، درستگی، معیار اور قیمت کے بارے میں معلومات دینا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجندر اگروال نے بل پر بحث میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ یہ بل عام صارفین سے منسلک بل ہے، اس لیے اسے منظور کرانے میں اپوزیشن پارٹیوں کی بھی مکمل حمایت ملنے کی امید ہے۔ ایک طویل میٹنگ کے بعد اسے پورے بل کے طور پر ایوان کے سامنے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے قوانین میں بھی صارفین کو تحفظ حاصل تھا لیکن تجارتی طور طریقے بدل جانے کی وجہ سے صارفین کو اس میں انصاف ملنے میں مشکلات پیش آنے لگی تھی۔

پرانے قانون کے تحت معاملات کو نمٹانے میں کافی وقت لگتا تھا جس سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مسٹر اگروال نے کہا کہ صارفین کو تحفظ دینا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بازاروں میں جس طرح کی تبدیلی آئی ہے اس کے تحت بل میں تبدیلی لازمی ہو گئی تھی۔
کانگریس کے ڈاکٹر وشنو پرساد نے کہا کہ حکومت بل میں تبدیلی کی بات کر رہی ہے جبکہ حقیقت میں بل کی' مودی کاری 'کی جا رہی ہے۔ حکومت جتنے بھی بل لا رہی ہے ان کا مقصد اقتدار کا مرکزیت میں لانا اور ساری طاقتیں اپنے ہاتھ میں لینا ہے۔ صارفین کے معاملہ میں تمام فیصلے مرکزی حکومت کرے گی انہیں عدالت جانے کا کوئی جواز نہیں رہ جائے گا۔ حکومت کنزیومر پروٹیکشن کے نام پر کچھ خاص نہیں کرنے جا رہی ہے۔

Intro:Body:

test id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.