ETV Bharat / business

وزیر تجارت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اہم منصوبوں کا جائزہ لیا - کاروبار کے سکریٹری، بہار، ہریانہ اور تمل ناڈو کے چیف سکریٹریوں، نیز مہاراشٹر

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بنیادی ڈھانچے کے 20 اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹوں سے متعلق 59 امور کا جائزہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ ان منصوبوں میں تقریبا 2.7 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

Commerce and Industry Minister Piyush Goyal reviews critical infrastructure projects
وزیر تجارت نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اہم منصوبوں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 6:29 PM IST

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بنیادی ڈھانچے کے 20 بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس جائزہ اجلاس کی صدارت مسٹر پیوش گوئل نے کی۔ وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت، سوم پرکاش، فروغ تجارت و داخلی کاروبار کے سکریٹری، بہار، ہریانہ اور تمل ناڈو کے چیف سکریٹریوں، نیز مہاراشٹر(صنعت) کے انڈر چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ اجلاس 29 جون کو طلب کیا گیا تھا۔

ریل، پٹرولیم اور قدرتی گیس، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی جیسی اہم وزارتوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی اجلاس میں حصہ لیا اور ان اہم منصوبوں کی پیشرفت اور ان کی بروقت تکمیل میں آنے والی رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔

گوئل نے کہا کہ منصوبوں سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے بھی وقت کی میعاد طے کی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ان تمام منصوبوں کی باقاعدگی سے کثیر سطح کی نگرانی ہونی چاہیے جو ملک کی معاشی ترقی اور روزگار کے حصول کے لیے اہم ہیں۔

وزير موصوف نے بنیادی ڈھانچے کے 20 اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹوں سے متعلق 59 امور کا جائزہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ ان منصوبوں میں تقریباً 2.7 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.