کوئلے کی کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے یقین دلایا ہے کہ کوئلے کی سپلائی میں قلت کی وجہ سے ملک میں کسی بھی بجلی گھر میں رکاوٹ نہیں پڑے گی۔ کوئلے کے محکمے کے مرکزی وزیر نے سینٹرل Coalfields لمیٹیڈ کے ذیلی اداروں کی کوئلے کی پیداوار کا جائزہ لینے کی خاطر آج جھارکھنڈ کے چَترا ضلع میں سینٹرل Coalfields لمیٹیڈ کے اشوک کوئلہ پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔
جوشی نے کہا کہ کوئلے کی پیداوار بڑھانے کی خاطر صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی محکمے کی وزارت نے، جو مانگ پیش کی تھی اُسے پورا کردیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: وزیر خزانہ کی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات
- ستمبر میں تھوک مہنگائی 10.66 فیصد درج
پرہلاد جوشی نے کہاکہ 20 لاکھ ٹن کوئلہ سپلائی کیا گیا ہے اور اُس کے بعد سے صورتحال میں استحکام آیا ہے۔ پورے ملک میں کوئلے کی مانگ پوری کرنے اور بجلی گھروں کے لیے کوئلے کی بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر کوئلے کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔