اگرتلا: کانکنی شعبے کی سرکاری کمپنی کول انڈیا لمیٹیڈ تریپورہ کی چائے کی صنعتوں کو کم از کم ایک لاکھ ٹن کوئلہ فراہم کرے گی۔
کمپنی کے افسروں نے آج معلومات دی کہ ریاست کی چائے صنعت کی توانائی کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کول انڈیا کم از کم ایک لاکھ ٹن کوئلہ فراہم کرے گی۔ ریاستی حکومت خود کفالت کے مقصد کے ساتھ ریاست کے صنعتی شعبے کی ترقی پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

ریاست کے اہم صنعتی شعبے چائے صنعت اور اینٹوں کے بھٹے ہیں۔ چائے پروسیسنگ یونٹوں اور اینٹوں کے بھٹوں کو چلانے کے لیے بڑی مقدار میں کوئلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کول انڈیا اس صنعتی ترقی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے مقصد سے نافذ کیے گئےلاک ڈاؤن سے پوری صنعت کوئلے کی سپلائی کی شدید قلت سے دوچار ہے۔