شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتے کے روز کہا کہ' ملک کے ہوائی سفر کی ٹریفک کووڈ سے پہلے جیسی ہورہی ہے۔ جبکہ فی الحال ایئرلائنز خدمات 80 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرسکتی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر نے کہا کہ' 12 فروری 2021 کو 2،349 پروازوں پر 2،97،102 مسافر سفر کیے جو 25 مئی کو گھریلو پروازوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔'
انہوں نے کہاکہ "حفاظت، کارکردگی اور وقت کی بچت کی وجہ سے ہوائی سفر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم تقریباً کووڈ سے پہلے کی تعداد کو چھو رہے ہیں۔"
گھریلو ہوائی ٹریفک دسمبر 2020 میں نمایاں طور پر بہتر ہوا، چونکہ 25 مئی کو آپریشن دوبارہ شروع ہوئے۔
فی الحال ایئر لائنز اپنی کووڈ پری صلاحیت کے 80 فیصد تک کام کرسکتی ہیں۔