ETV Bharat / business

'معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار میں اضافہ ہوگا'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اقتصادی پیکیج پر کہاکہ' معاشی اقدامات سے معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔'

Centre's stimulus package to COVID-hit sectors will boost economy, employment: Shah

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 10:59 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ امت شاہ نے آج وزیر خزانہ کے معاشی اقدامات کا اعلان کرنے کے بعد ٹویٹس کی ایک سیریز میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کورونا سے متاثر صحت، زراعت، ایم ایس ایم ای اور سیاحت کے شعبوں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترغیبی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس سے روزگار میں اضافہ اور معیشت مضبوط ہوگی۔

امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ ایک حساس حکومت کی حیثیت سے ملک کی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کورونا دور میں بھی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ وہ ہر ایک کو مفت کووڈ ویکسین دینے میں دنیا میں سب سے آگے رہنا ہو یا کورونا سے متاثر لوگوں کی مدد کرنا ہو۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.