ETV Bharat / business

بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے رہنما ہدایات جاری

مرکز نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے معیاری عملی ضابطے، ایس او پیز جاری کیے۔

Centre issues vaccination SOPs for people flying abroad

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 3:13 PM IST

مرکز نے تعلیمی مقاصد کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کی ٹیکہ کاری کی خاطر معیاری عملی ضابطے، ایس او پیز جاری کیے ہیں۔ مرکز نے روزگار مواقع کے لیے یا ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لیے بھارتی دستے میں شامل افراد کے بیرون ملک کا سفر کرنے والوں کے لیے بھی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ ایسے مسافروں کے پاسپورٹ کو کوون سرٹیفکیٹ سے مربوط کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ میں ویکسین کی قسم 'کووی شیلڈ' لکھنا ہی کافی ہوگا اور مزید تفصیلات کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت نے اس سلسلے میں ایس او پیز جاری کیے ہیں جن کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ انہیں وسیع طور پر مشتہر کریں اور انہیں فوری طور پر نافذ کرنے کے لئے سبھی ضروری اقدامات کریں۔

ریاستی سرکار کووی شیلڈ کے اس طرح کے دوسرے ٹیکے کی اجازت کیلئے ہرضلع میں مجاز اتھارٹی تعینات کرے گی۔ یہ مجاز اتھارٹی اس بات کی نگرانی کرے گی کہ پہلے ٹیکے کے بعد 28 دن گزرے ہیں یا نہیں اور سفر سے متعلق کاغذات کی بنیاد پر سفر کے مقصد کو بھی Check کرے گی۔ یہ سہولت ان لوگوں کو دی جائے گی جو 31 اگست 2021تک ان خاص مقاصد کیلئے بیرون ملک سفر کریں گے۔اس طرح کے خصوصی ٹیکے سے متعلق سہولت کو جلد ہی Cowin سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.