حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'پنجاب پالیٹکس ٹی وی' کو کالعدم تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) سے مبینہ طور پر قریبی روابط رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ Ban on Punjab Politics TV
حکومت نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق، چینل ریاست میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران امن عامہ کو خراب کرنے کے لیے آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ 'وزارت نے 'پنجاب پالیٹکس ٹی وی' کے ڈیجیٹل میڈیا وسائل کو روکنے کے لیے 18 فروری کو ٹیکنالوجی (آئی ٹی) قوانین کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کیا‘‘۔
وزارت نے کہا کہ’’ممنوعہ ایپس، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مواد میں فرقہ وارانہ انتشار اور علیحدگی پسندی کو ہوا دینے والا مواد موجود ہے۔ یہ بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، ریاست کی سلامتی اور امن عامہ کے لیے نقصان دہ پایا گیا ہے'۔
وزارت نے کہا کہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ نئے شروع ہونے والے ایپس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری انتخابات کے دوران بہت سارے لوگ سرگرم تھے۔
وزارت نے کہا کہ حکومت ملک میں اطلاعات کے مجموعی ماحول کی حفاظت کے لیے چوکس اور پرعزم ہے اور ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو ناکام بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
- India to Ban 54 More Chinese APPs: قومی سلامی کے لیے خطرہ، 54 چینی ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ
- India Blocks Pakistan-Funded 35 YouTube Channels: فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز بلاک
- چینی ایپز کے متبادل ایپز
- ٹک ٹاک پر پابندی سے چین کو چھ ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ
یو این آئی