ETV Bharat / business

ملک گیر سطح پر کاروباری تنظیموں کی جانب سے ہڑتال

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے جی ایس ٹی قوانین میں حالیہ ترمیم اور ای کامرس کاروبار میں غیر ملکی کمپنیوں کی من مانی کو روکنے کے لیے جمعہ کو یک روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔

CAIT issues Bharat Bandh call for February 26

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 3:59 PM IST

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے جی ایس ٹی قوانین میں حالیہ ترمیم اور ای کامرس تجارت میں غیر ملکی کمپنیوں کی من مانی کو روکنے کے لیے جمعے کے روز یک روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔

ایک بیان میں کیٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاں جمعہ کو بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 'چھوٹی صنعتوں کی قومی اور ریاستی سطح کی تنظیمیں، چھوٹی کاروباری، ہاکرز، خواتین کاروباری، خود کاروباری شخصیات اور تجارت سے متعلق دیگر تنظیمیں بھی ملک گیر ہڑتال کو حمایت دیں گی۔'

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تمام ریاستوں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ٹیکس ایڈوکیٹ تنظیمیں بھی اس بند کی حمایت کریں گی'۔

مزید پڑھیں: آر بی آئی گورنر نے کرپٹو کارنسی پر تشویش کا اظہار کیا

کیٹ قومی صدر بی سی بھارتیہ اور جنرل سیکریٹری پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ 'دہلی سمیت ملک بھر میں تمام ریاستوں سے تقریباً 1500 چھوٹی اور بڑی تنظیمیں جمعہ کو دھرنا دیں گی'۔

بھارتیہ اور کھنڈیلوال نے کہا کہ '22 دسمبر اور اس کے بعد جی ایس ٹی قواعد میں متعدد یکطرفہ ترامیم کی گئیں جس پر ملک بھر کے تاجروں میں سخت غم و غصہ ہے۔ ان ترامیم کے ذریعے ٹیکس حکام کو لامحدود اختیارات دیے گئے ہیں، خاص کر اب جب کوئی بھی افسر کسی بھی وجہ سے کسی بھی تاجر کے جی ایس ٹی رجسٹریشن نمبر کو اپنی صوابدید پر معطل کرسکتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے قواعد نہ صرف بدعنوانی میں اضافہ کریں گے بلکہ افسران کسی بھی تاجر کو ہراساں کریں گے۔'

بھارتیہ اور کھنڈیلوال نے کہا کہ اسی طرح حکومت کو بھی غیر ملکی ای کامرس کمپنیوں کے من مانی طریقے سے ای کامرس کے قوانین اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے سے روکنے کے لیے ایف ڈی آئی پالیسی میں ایک نیا پریس نوٹ جاری کرنا چاہیے، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ وہ کمپنیاں جو ای کامرس کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.