ETV Bharat / business

پبلک سیکٹر کی دو ذخیرہ اندوز کمپنیوں کا انضمام - تجویز کو منظوری دی گئی

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں پبلک سیکٹر کے سنٹرل ویئرہاوسنگ کارپوریشن کے ساتھ سنٹرل ریل سائڈ ویئر ہاوس کمپنی لمیٹڈ کے انضمام کو منظوری دے دی۔

Cabinet gives go-ahead to Central Railside Warehouse Company-Central Warehousing Corporation merger

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 7:52 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے بدھ کو پبلک سیکٹر کے سنٹرل ویئرہاوسنگ کارپوریشن کے ساتھ سنٹرل ریل سائڈ ویئر ہاوس کمپنی لمیٹڈ کے انضمام کو منظوری دے دی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

دونوں کمپنیوں کے انضمام کے نتیجہ میں صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال، شفافیت، ریل سائڈ ویئرہاوسنگ میں سرمایہ کی آمد اور ریل سائیڈ ویئر ہاوس کمپلکس کے روزگار پیدار کرنے کے انتظام کے اخراجات میں کمی آنے کا اندازہ ہے۔کارپوریٹ دفتر کے کرایہ، ملازمین کی تنخواہ اور دیگر انتظامی لاگتوں میں کمی کی وجہ سے کم از کم پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ انضمام سے مال۔شیڈ مقامات کے پاس کم از کم پچاس اور ریل سائڈ گودام قائم کرنے میں سہولت ہوگی۔

اس کے علاوہ سمینٹ،کھاد، چینی، نمک اور سوڈا وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کے لیے فاضل مقام کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ہنرمند کاریگروں کے لیے 36,500 مزدوری کے دنوں اور غیرہنر مند کاریگروں کے لیے 9,12,500مزدوری کے دنوں کے مساوی روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ انضمام کا عمل آٹھ مہینہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.