حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں چار فیصد کا اضافہ یکم جنوری 2020 سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں جمعہ کے روز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے 48 لاکھ مرکزی ملازمین اور 65 لاکھ پنشن پانے والوں کو فائدہ ہوگا۔ اب مہنگائی بھتہ 17فیصد سے بڑھ کر 21فیصدی ہو گیا ہے۔
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'اس فیصلے سے کل ملاکر 1.13 کروڑ کنبوں کو فائدہ ہوگا۔ اس سے حکومت پر 14595 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔'