ETV Bharat / business

'کولکاتا ایسٹ ویسٹرن میٹرو پروجیکٹ سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا'

ریلوے کے وزیر پویش گوئل نے بدھ کو صحافیوں سے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 12 اسٹیشن ہوں گے اور میٹرو لائن ہگلی ندی کے مغربی کنارے کو ہوڑہ جبکہ مشرقی کناروں کو سالٹ لیک علاقے سے جوڑے گی۔

Kolkata East-West Metro Corridor Project gets Centre's nod, to cost ₹8,575 cr

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:16 PM IST

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر پویش گوئل نے کہا کہ کولکاتا ایسٹ ویسٹرن میٹرو کارڈیور پروجیکٹ مکمل ہونے پر کولکاتا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو جام سے آزادی ملے گی اور اس سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام مضبوط گا۔

مسٹر پیوش گوئل نے بدھ کو صحافیوں سے کہا کہ اس پروجیکٹ میں 12 اسٹیشن ہوں گے اور میٹرو لائن ہگلی ندی کے مغربی کنارے کو ہوڑہ جبکہ مشرقی کناروں کو سالٹ لیک علاقے سے جوڑے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کولکاتا ایسٹ ویسٹرن میٹرو کاریڈور پروجیکٹ کے لیے نئی نظرثانی شدہ لاگت کی تجویز کو منظور دی گئی۔

مسٹر گوئل نے کہا کہ طویل عرصے سے التوا میں پڑے پروجیکٹ کے پورا ہونے پر کولکاتا سمیت 24 شمالی پرگنہ اور ہوڑہ ضلعوں میں رہنے والوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 8575 کروڑ روپے کی لاگت کا 16.6 کلومیٹر طویل یہ میٹرو پروجیکٹ دسمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تحویل اراضی جیسی کئی مشکلات دور نہ ہوپانے کی وجہ سے اس پروجیکٹ میں روکاوٹیں آئیں۔ اس میٹرو کے شروع ہوجانے سے ہر روز آٹھ لاکھ مسافروں کو بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.