نئی دہلی: حکومت نے انفراسٹرکچر سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) اسکیم کی وا ئبلٹی گیپ فنڈنگ(وی جی ایف) کو جاری رکھنے اور ان کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اس سے متعلق فیصلے کو منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: 'انکم ٹیکس دہندگان میں دہشت کے بجائے اعتماد پیدا ہوا ہے'
وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس اسکیم کی مدت 2024-25 تک ہے اور یہ 8100 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اس نظر ثانی شدہ اسکیم میں معاشی انفراسٹرکچر میں نجی شعبے کی شراکت لانے کے لئے دو ذیلی اسکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں۔
نئی اسکیم کابینہ سے منظوری کے ایک ماہ کے اندر نافذ ہوجائے گی اور نئی وی جی ایف اسکیم میں تجویز کردہ ترامیم کو مناسب طور پر اپنے رہنما خطوط میں شامل کیا جائے گا۔ نئی وی جی ایف اسکیم کو فروغ دینے اور معاون منصوبوں کی نگرانی کے لئے تمام اقدامات کیےجائیں گے۔