ETV Bharat / business

کابینہ کی میٹنگ میں چینی برآمدات پر سبسڈی کا فیصلہ

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے رواں برس گننے کی کثیر پیداوار کے پیش نظر چینی کی برآمدات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Cabinet approves next round of spectrum auction; okays sugar export subsidy

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 4:10 PM IST

Updated : Dec 16, 2020, 5:05 PM IST

وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چینی برآمدات کو بڑھا کر 60 لاکھ ٹن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت چینی کی برآمدات کے لیے 3500 کروڑ روپے کی سبسڈی کو منظوری دے دی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس فیصلے سے چینی میل مالکان اور کسان دنوں کو فائدہ ہوگا۔

ویڈیو

انہوں نے بدھ کے روز اقصادی امور سے متعلق کابینہ کے اجلاس کے بعد معلومات دیتے ہوئے کہا کہ' سی سی آئی اے نے 60 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے 3،500 کروڑ روپے کی سبسڈی کو منظوری دے دی ہے۔ سبسڈی کی رقم کاشتکاروں کو براہ راست دی جائے گی۔

جاوڈیکر نے کہا کہ چینی کی صنعت کے ساتھ ہی گننے کے کاشتکار بھی مشکلات میں ہیں۔ ملک میں چینی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہے۔ اس بار چینی کی پیداوار 310 لاکھ ٹن رہے گی جبکہ گھریلو طلب 260 لاکھ ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پانچ کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

حکومت نے چینی میلوں کو 2019-20 مالی برس (اکتوبر تا ستمبر) کے دوران 10،448 روپے فی ٹن برآمد پر سبسڈی دی تھی۔ جس کے لیے سرکاری خزانے سے 6،268 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق چینی میلوں نے 2019-20 مالی برس کے دوران 57 لاکھ ٹن چینی برآمد کی تھی، جبکہ برآمد کےلیے 60 لاکھ ٹن کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

حکومت نے سپیکٹرم نیلامی کے اگلے دور کی منظوری دے دی

مرکزی کابینہ نے سپیکٹرم نیلامی کے اگلے دور کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز یہ معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے گننے کے کاشتکاروں کے لیے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ مزید کابینہ نے شمال مشرقی ریاستوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات میں بہتری اور سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دی ہے۔

محکمہ ٹیلی مواصلات- ڈیجیٹل مواصلات کمیشن کے اعلی فیصلہ کن ادارہ نے مئی میں اسپیکٹرم نیلامی اسکیم کی منظوری دے دی۔ اس منظوری کا انحصار کابینہ کی اجازت پر تھا۔

محکمہ ٹیلی مواصلات کو نیلامی کے اگلے دور کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا۔ اس کے تحت 5.22 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی ریڈیو لہریں فروخت کی جائیں گی۔

Last Updated : Dec 16, 2020, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.