اس سے سینٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (سی پی ایس یوز ) سینٹرل پبلک سیکٹر ایٹرپرائزز ( سی پی ایس ایز )، سینٹرل پبلک مالی اداروں ( سی پی ایف آئی ایس ) اور دیگر سرکاری اداروں کے لیے اضافی رقم فراہم ہوسکے گی۔ بھارت بانڈ ای ٹی ایف ملک میں پہلا کارپوریٹ بانڈ ای ٹی ایف ہوگا۔
بھارت بانڈ ای ٹی ایف کی خصوصیتیں مندرجہ ذیل ہے۔
ایکس چینج ٹریڈ ڈ فنڈ (ای ٹی ایف )بانڈز کی ایک باسکٹ ہوگا، جو سی پی ایس ای / سی پی ایس یو / سی پی ایف آئی / کوئی دیگر سرکار ی ادارے کے ذریعہ جاری کیے گئے ہیں۔ بانڈز (ابتدا میں سبھی اے اے اے ریڈڈ بانڈز ہے ) اس کے علاوہ اس بانڈ کے متعدد خصوصیات ہیں۔
بھارت بانڈ ای ٹی ایف اسٹرکچر
ہر ای ٹی ایف کی ایک فکسڈ میچورٹی تاریخ ہوگی۔
ای ٹی ایف رسک ریپلی کیشن بنیاد پر انڈر لائن انڈیکس کا پتہ لگائے گا۔
سی پی ایس ای، سی پی ایس یو، سی پی ایف آئی یادیگر کوئی سرکاری ادارے کے بانڈزکی اے پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری ہوگی، جو ای ٹی ایف کی میچورٹی کی تاریخ سے قبل یا تاریخ پر میچور ہوتی ہے۔
اب تک اس کے دو میچورٹی سیریز ۔ تین اور دس برس کی ہوں گی۔ ہرسیریز کا ایک الگ انڈیکس ہوگا۔
سرمایہ کاروں کے لیے بھارت بانڈ ای ٹی ایف کے فائدے بتائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہے
بانڈ ای ٹی ایف تحفظ فراہم کرے گا۔ سی پی ایس ایز اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے نیچے دیے گئے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔
یہ ایک چھوٹی رقم کے ساتھ بانڈز میں سرمایہ کاری کے لیے خردہ سرمایہ کاروں کو بھی رسائی فراہم کرائے گا۔ جس سے بانڈز مارکیٹوں تک آسانی سے اور کم لاگت پرر سائی ہو سکے گی۔
یہ خردہ سرمایہ کاروں کی شرکت میں اضافہ کرے گا جو لکویڈٹی کی وجہ سے بانڈ بازار میں فی الحال شرکت نہیں کررہے ہیں۔