ETV Bharat / business

کابینہ نے روزگار کو فروغ دینے کے منصوبے کو منظوری دے دی - آجروں کی شراکت کا 12 فیصد

حکومت نے عالمی وبا کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں آنے والی مندی سے نمٹنے کے لئے امپلائی پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے دونوں حصے اپنی طرف سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔

Cabinet Approves Atmanirbhar Bharat Rojgar Yojana To Boost Employment

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:17 AM IST

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز 'آتم نربھر بھارت' پیکیج 3.0 کے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے 'آتم نربھر بھارت روزگار اسکیم' کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے رواں مالی برس کے لیے 1584 کروڑ روپے اور پوری اسکیم کی مدت 2020۔2023 کے لیے 22810 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت یکم اکتوبر 2020 کو یا اس کے بعد نئے ملازمت پانے والے ملازمین کو دو برس تک سبسڈی دے گی۔'

اس سکیم کے تحت مرکزی حکومت 1000 سے زائد نئے ملازمین والے ادارے کے ای پی ایف میں ملازمین کی شراکت کا 12 فیصد اور آجروں کی شراکت کا 12 فیصد یعنی تنخواہ کا 24 فیصد ادا کرے گی۔'

اس کے علاوہ مرکزی حکومت دو برس کے لیے ایک ہزار سے زائد ملازمت دینے والے اداروں میں نئے ملازمین کے EPF کے شراکت میں اجرت کا 12 فیصد ادا کرے گی۔

وہ ملازم جس کی ماہانہ تنخواہ 15000 روپے سے بھی کم ہے جو یکم اکتوبر 2020 سے پہلے امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) میں رجسٹرڈ کسی بھی اسٹیبلشمنٹ میں کام نہیں کررہا تھا اور یکم اکتوبر 2020 سے پہلے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر یا EPF ممبر اکاؤنٹ نمبر نہیں تھا، وہ بھی فوائد کے اہل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.