ETV Bharat / business

جھارکھنڈ: اسمبلی کا بجٹ اجلاس 26 فروری سے

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 9:47 PM IST

جمعہ سے شروع ہونے والا جھارکھنڈ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔

budget session of jharkhand assembly from friday, govt to present budget 3dh march

جھارکھنڈ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی کارروائی 23 مارچ تک چلے گی۔ اس مرتبہ 16 کاروباری دنوں کا بجٹ اجلاس طے کیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے روز 26 فروری کو گورنر کا خطاب ہوگا۔ اس کے بعد 27 اور 28 فروری 2021 کو کوئی کام نہیں ہوگا۔ مالی برس 21-2020 کے دوسرے ضمنی اخراجات کی تفصیلات یکم مارچ کودی جائیں گی۔ جبکہ 3 مارچ 2021 کو ہیمنت سورین جھارکھنڈ کا بجٹ 22-2021 ایوان میں پیش کریں گے۔

بجٹ اجلاس کے آخری روز 23 مارچ کو غیر سرکاری قرارداد پیش کی جائیں گی۔ اجلاس کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے ہدایات جاری کیے ہیں۔ اس بار بغیر کووڈ۔19 ٹیسٹ کرائے کوئی بھی ممبر بجٹ اجلاس میں شامل نہیں ہوپائیں گے۔

بجٹ اجلاس کے تعلق سے اپوزیشن نے ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتار، پارا اساتذہ اور دیگر کنٹریکٹ ورکرز کی خدمت میں استحکام کا مطالبہ، امن وامان میں کمی، بابولال مرانڈی کو اپوزیشن لیڈر قرارنہ دئے جانے اور رواں مالی برس میں بجٹ کی رقم نہ خرچ ہونے کے امور کو زوروشور سے اٹھانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ وہیں، حکمراں جماعت کی جانب سے بھی اپوزیشن کی دھار کو کمزور کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے، جبکہ حکومت نے حامی واپوزیشن کے تمام ممبران کو حساسیت کے ساتھ جواب دینے اور مسائل کے حل کا یقین دلایا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.