ETV Bharat / business

بجٹ کے بعد دوسرے دن بھی مارکٹ میں تیزی

بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.90 فیصد بڑھا جبکہ اسمال کیپ میں 1.57 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

Budget euphoria: Sensex soars nearly 1,200 pts; Nifty tops 14,600

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:24 PM IST

ممبئی: 2021-22 کے عام بجٹ میں گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے اقدامات کے ساتھ منگل کے روز بھی اسٹاک مارکٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ بی ایس ای سینسیکس 1335 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 49،936.49 پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں بھی آج تیزی دیکھی گئی اور اس کا انڈیکس 382 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 14،663.55 پر آگیا۔ گذشتہ سال 07 اپریل کے بعد دونوں اہم انڈیکس میں اتنی بڑی تیزی دیکھنے میں نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: برآمدات میں اضافے، معیشت میں بہتری کے اشارے: ایف آئی ای او

بی ایس ای کا سینسیکس ایک وقت بلند ترین سطح 50،154.48 تک پہنچ گیا جبکہ اس کی نچلی سطح 49،193.26 رہی۔

وہیں نفٹی انڈیکس دن کی اونچی سطح پر 14،731.70 رہا جبکہ سب سے کم 14،469.15 پر رہا۔

بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.90 فیصد بڑھا جبکہ اسمال کیپ میں 1.57 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.