ETV Bharat / business

بجٹ 2021: خودکفیل بھارت مہم کو ملے گی مضبوطی: مودی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز مالی برس 2021۔22 کے لیے بجٹ پیش کیا جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے عام بجٹ پر تبصرہ کیا۔

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 4:47 PM IST

Budget 2021: What PM Narendra Modi has to say about FM's announcements - Top points, quotes

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ بجٹ نئے بھارت کے اعتماد کو اجاگر کرنے والا ہے۔ بجٹ سے ملک کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی آئے گی اور ساتھ ہی نوجوانوں کو بہت سے مواقع فراہم کرے گا۔'

پی ایم مودی نے کہا کہ 'اس بجٹ کے دل میں گاؤں اور کسان ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایسے بجٹ شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جسے ابتدا میں ہی اچھا رسپانس ملا'۔

ویڈیو

بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ہماری حکومت نے بجٹ کو شفاف بنانے پر زور دیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کورونا دور میں بھی بہت فعال رہا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بجٹ کے ذریعے ہم نے ملک کے سامنے سرگرم عمل رہنے کا عندیہ دیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں جان بھی اور جہاں پر بھی زور دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'اس بار کے بجٹ میں جنوب سے لے کر شمال اور مشرق کی تمام ریاستوں پر زور دیا گیا ہے، سمندری حدود سے متصل ریاستوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ایسے بہت سارے فیصلے لیے گئے ہیں جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔'

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'خود کفیل بھارت کے اس شاندار بجٹ کے لیے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بار کے بجٹ کو کورونا کی وبا میں بنانا یقینا ایک پیچیدہ کام تھا۔'

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ایک مجموعی بجٹ پیش کیا ہے۔ یہ خود کفیل بھارت، 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت، کسانوں کی آمدنی کو دگنا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.