مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والا شہر مالیگاؤں کو ہر اعتبار سے منفرد مقام حاصل ہے۔ یہاں کے جمعہ اور خصوصی بازار قابل ذکر ہیں۔ جو رونق یہاں کے بازاروں میں نظر آتی ہے اس کی مثال شاید ہی ملک کے کسی دوسرے شہروں میں دیکھنے کو ملتی ہوگی۔ اس تناظر میں مہاراشٹر کی سب سے بڑی پرندوں کی ہفتہ وار مارکیٹ کہی جانے والی مالیگاؤں موسم ندی کے کنارے پر واقع سردار مارکیٹ ہے۔ اس مارکیٹ میں مختلف اقسام کے پرندوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ اس بازار میں کبوتر مرغی، آسٹریلین طوطوں جیسے عام پرندوں کے علاوہ اعلیٰ اور نایاب نسل کے قیمتی پرندے بھی مل جاتے ہیں۔ پرندوں کا یہ بازار گزشتہ کئی دہائیوں سے لگایا جارہا ہے۔
- مزید پڑھیں: سرینگر کی پیپر ماشی یورپ اور امریکہ میں بھی مشہور
- چین میں توانائی بحران، بھارتی کیمیکل اور اسٹیل کی صنعت کیلئے فائدے کا امکان
یہ ہفتہ وار بازار کاروباری افراد کے کاروبار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں عارضی دکانوں کے علاوہ مچھلی اور ایکویریم کی دکانیں، پرندوں کی خوراک، پنجروں اور سامان کی دکانیں مستقل بنیاد پر قائم ہوچکی ہیں اب یہ علاقہ پرندوں اور پالتو جانوروں کے تجارتی مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ وار پرندہ بازار میں کبوتر مرغی، آسٹریلین طوطوں جیسے عام پرندوں کے علاوہ اعلیٰ اور نایاب نسل کے قیمتی پرندوں کے علاوہ چکور، تیتر، بٹیر اور خرگوش فاختاؤں کی مختلف اقسام کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ہفتہ واری بازار میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے کاروباری افراد پرندوں کی خریداری کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بازار ہزاروں شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کا سبب بن گیا۔