ETV Bharat / business

رہائش منصوبہ کے لیے 102 کروڑ جاری

author img

By

Published : Feb 13, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:39 AM IST

بہار کے دیہی ترقیات اور پارلیمانی امور کے وزیر مسٹر شرون کمار نے آج بتایاکہ ریاستی حکومت نے رواں مالی سال میں 'وزیراعلیٰ دیہی رہائش منصوبہ' کے نفاذ کیلئے 102 کروڑ روپے کی رقم منظور کر کے متعلقہ اضلاع کو رقم دستیاب کرائی جارہی ہے۔

Bihar:102 crore rupees issued for housing scheme
رہائش منصوبہ کے لیے 102 کروڑ جاری

مسٹر کمار نے بتایاکہ اس رقم سے قبل سے رہائش امداد یافتہ ویسے مستفیدین جنہیں یکم جنوری 1996 سے قبل مختلف دیہی منصوبوں کے تحت گروپ میں تیار رہائش دستیاب کی گئی تھیں اور ان کے گھر رہنے کے لائق نہیں ہیں ان مستفیدین کو فی الحال جاری وزیراعظم رہائش منصوبہ ( پی ایم وائی۔ دیہی ) کے نظم کے مطابق رہائش مہیا نہیں کرائی جاسکتی ہے۔

حکومت نے ایسے اہل اور ضرورت مند مستفیدین کو قبل سے رہائش امداد حاصل ہونے کی وجہ سے بے گھر ہونے کے باوجود پی ایم وائی ( دیہی ) کو فائدہ سے محروم ہونے کی وجہ سے ان کے گھر سے متعلق مسائل کے حل کی کوشش کی ہے۔

وزیر نے بتایاکہ رہائش ایپ کے توسط سے سماجی ۔ معاشی ذات پر مبنی مردم شماری( ایس ای سی سی ) ۔2011 کے بے گھر کنبوں کی فہرست میں چھوٹے ہوئے اہل کنبوں میں سے لائق کنبوں کو وزیراعلیٰ دیہی رہائش منصوبہ کا فائدہ دیاجائے گا۔ ( ایکیو انسفلائٹس سینڈروم۔ اے ای ایس ) سے سنگین طور سے متاثرہ مظفر پور کے پانچ بلاک مشہری، بوچہا، کانٹی، مینا پور اور موتی پور کے رہائش ایپ کے توسط سے جوڑے گئے 4565 اور چھوٹے ہوئے دیگر اہل کنبوں کو فی الحال وزیراعلیٰ دیہی رہائش منصوبہ سے امداد مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایاکہ حکومت نے ویسے غریب کنبوں کی قابل رحم حالت اور رہائش کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے ' سب کیلئے گھر' کے مقصد سے وزیراعلیٰ دیہی رہائش منصوبہ کی شروعات کی ہے۔ اس منصوبہ میں مستفیدین کو پی ایم وائی ( دیہی) کی طرح ہی ان کے ذریعہ نئی رہائش کی تعمیر کیلئے تین قسطوں میں رہائش کی تعمیرکی رفتار کے مطابق ایک لاکھ 20 ہزار روپے امدادی رقم عطا کرنے کا نظم کیا گیا ہے۔

وزیر نے بتایاکہ بہار کے 11آئی اے پی اضلاع اورنگ آباد، ارول، جہان آباد، گیا، رہتاس، جموئی، نوادہ ، مونگیر، کیمور، سیتامڑھی اور مغربی چمپارن کے مستفیدین کو فی اکائی ایک لاکھ 30ہزار روپے امدادی رقم دستیاب کرائی جائے گی۔ مستفیدین کے لیے انتخاب کی شرائط بھی تقریباً پی ایم وائی کے نظموں کے مطابق ہی ہیں۔ لیکن اس میں ویسے مستفیدین ہی شامل ہوں گے جنہیں سنہ 1996 کے قبل گروپ میں تیار رہائش الاٹ ہوئے ہیں۔

مسٹر کمار نے کہاکہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں کے غریبوںکے مفاد میں فلاحی منصوبوں کے تئیں پرعزم ہے ۔ دہی طرز زندگی کی بہتری ، غریبوں کو عزت سے جینے کا حق دلانے اور دیہی معیشت کی بہتری کیلئے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومت پابند عہد ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.