اطلاعات کے مطابق بینک یونینز نے 31 جنوری اور یکم فروی کو دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ بینک ایسوسی ایشن نے ساتویں پے کمیشن کے تحت تنخواہ کے تعلق سے بات چیت ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔
نو ٹریڈ یونیئنز کی نمائندگی کرنے والی کرنے والی یونائیڈیٹ فارم آف بینک یونینز ( یو ایف بی یو) نے کہاکہ' بینک ملازمین 11 سے 13 مارچ کو بھی تین روزہ ہڑتال کریں گے'۔
یو ایف بی یو کے ریاستی کنوینر سدھارتھ خان نے کہا کہ' ہم نے یکم اپریل سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔
یاد رہے کہ یو ایف بی یو بینک ملازمین کی تنخواہ میں کم از کم 15 فیصد اضافہ کا مطالبہ کررہا ہے، لیکن بی آئی بی اے نے 12.25 فیصد اضافے کی حد طے کی ہے، خان نے کہا کہ' انہیں یہ منظور نہیں ہے'۔
واضح رہے کہ تنخواہ سے متعلق میٹنگ گذشتہ 13 جنوری کو ہوئی تھی۔ جو ناکام ہوگئی ہے۔