پبلک سیکٹر کے بینک آف بڑودہ (بی او بی) کا رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں خالص منافع اس کے گزشتہ مالی برس کی مساوی سہ ماہی کے 1061 کروڑ کے مقابلے 107.06 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 2197 کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔ Bank of Baroda Net Profit Rises 107%
بینک نے سنیچر کو بتایا کہ اسے مالی برس 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں 2197 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے، جو مالی برس 2021-21 کی مساوی سہ ماہی کے 1061 کروڑ روپے کے مقابلہ میں 107.06 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران اس کی سود سے ہونے والی آمدنی 7477 کروڑ روپے کے مقابلہ 14.38 فیصد بڑھ کر 8522 کروڑ روپے ہوگئی۔
اسی طرح اس کی آپریٹنگ آمدنی 10388 کروڑ روپے کے مقابلہ میں 6.57 فیصد بڑھ کر 11071 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ حالانکہ اس دوران اس کا آپریٹنگ خرچ بھی 5304 کروڑ روپے کے مقابلے میں 5.35 فیصد بڑھ کر 5588 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ مذکورہ مدت میں اس کا غیر فعال اثاثہ(این پی اے) بھی 2.39فیصد سے کم ہوکر 2.25فیصد پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- India Has Become a Donor to Borrowers in 75 Years, World Bank: ہندوستان 75 سال میں قرض لینے والوں سے ڈونر بن گیا، عالمی بینک
- ATM Service Charges Increase: اے ٹی ایم سروس چارج میں اضافہ
یوا ین ائی