ETV Bharat / business

Bajaj Auto Looks to Double Network for E scooter: بجاج آٹو نے چیتک نیٹ ورک کی توسیع کی - بجاج نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کے پروڈکشن کو بڑھانے کا فیصلہ کیا

دو پہیہ گاڑی بنانے والی کمپنی بجاج آٹو نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔

Grenade-attack-
بجاج آٹو نے چیتک نیٹ ورک کی توسیع کی
author img

By

Published : Feb 17, 2022, 8:01 PM IST

دو پہیہ گاڑی بنانے والی کمپنی بجاج آٹو نے 2022 کے پہلے 6 ہفتوں میں اپنے چیتک نیٹ ورک کو دوگنا کر دیا ہے۔ دہلی، ممبئی اور گوا کو اپنے دستیابی والے مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

کمپنی نے آج جاری بیان میں کہا کہ اسی کے ساتھ ہی آل میٹل باڈی اس الیکٹرک اسکوٹر کو 4 سے 8 ہفتوں کے انتظار کے ساتھ اب 20 شہروں میں بک کیا جا سکتا ہے۔ بجاج آٹو نے پچھلی بار 2021 کے دوران 8 شہروں میں چیتک کی بکنگ کھولی تھی۔ سنہ 2022 کے پہلے چھ ہفتوں کے دوران، چیتک کی بکنگ 12 دیگر شہروں - کوئمبٹور، مدورائی، کوچی، کوزی کوڈ، ہبلی، وشاکھاپٹنم، ناسک، وسئی، سورت، دہلی، ممبئی اور ماپوسا میں کھولی گئی۔ شہروں کی اس فہرست میں دہلی اور ممبئی کانام شامل ہوجانے کے ساتھ چیتک اب الیکٹرک گاڑیوں والے بھارت کے دوسب سے بڑے بازاروں میں داخل ہوگیا ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک گاڑیوں کے پروڈکشن صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راکیش شرما نے کہا، "چیتک کی کامیابی مکمل طور پر آزامائی جاچکی، بھروسے مند پروڈکٹ کے معیار پر مبنی ہے۔ سیلز اور سروس کا ایک آن گراونڈ نیٹ ورک الیکٹرک اسکوٹر جیسے غیر مانوس زمرے میں قدم رکھنے والے صارف کی تشویش کو کم کردیتا ہے۔ بڑی مانگ کو پورا کرنے کے لیے آنے والے چند ہفتوں میں چیتک کا نیٹ ورک دوگنا کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.