ETV Bharat / business

ATM Transaction Fee Hike: یکم جنوری سے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنا مہنگا ہوگا

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 5:20 PM IST

یکم جنوری سے اے ٹی ایم سے نقد Cash ATM Transaction نکالنا مہنگا ہوگا۔ مفت حد کے بعد فی لین دین پر 21 روپے ادا کرنا ہوگا۔

ATM cash withdrawals are getting more expensive from January
یکم جنوری سے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنا ہوگا مہنگا!

نئے سال یعنی یکم جنوری سے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنا Cash ATM Transaction مہنگا ہوگا۔ یکم جنوری سے ATM Transaction کی حد کو عبور کرنے پر صارفین کو اب سے زیادہ فیس ادائیگی کرنی ہوگی۔ جون میں ریزرو بینک آف انڈیا Reserve Bank of India نے اس پر فیس بڑھانے کی اجازت دی تھی۔ کچھ دن پہلے آئی سی آئی سی آئی بینک نے فیس ATM Transaction Charge بڑھانے کی بات کہی تھی اور اب ایکسس بینک نے بھی چارج بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

  • کتنا ہوگا چارج ؟

فی الحال بینک کی اے ٹی ایم مشین سے ایک ماہ میں پہلی 5 لین دین مفت ہیں۔ اس کے بعد فی لین دین پر 20 روپے چارج کیا جاتا ہے۔ لیکن یکم جنوری 2022 سے یہ چارج 21 روپے فی ہوجائے گا۔ جبکہ میٹرو شہروں میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے 3 ٹرانزیکشنز اور غیر میٹرو شہروں میں دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے 5 ٹرانزیکشنز مفت رہیں گے۔

ریزرو بینک نے رواں برس کے جون کے مہینے میں ایک سرکلر جاری کرکے واضح کیا تھا کہ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بینکوں کو زیادہ انٹرچینج فیس اور لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہونے والے نقصان میں تھوڑی راحت مل سکے۔ آر بی آئی نے کہا تھا کہ بینک مفت حد کے بعد اے ٹی ایم ٹرانزیکشن پر فیس بڑھا کر 21 روپے کر سکتی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.