مہیندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہیندر نے کورونا وائرس کو اب تک کی سب سے خطرناک بحران قرار دیتے ہوئے انہون نے اپنے تمام ملازمین سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن میں نجی اور پیشےور طور سے خود کو مستقبل کے لیے تیار کریں۔
انہوں نے گروپ کے دو لاکھ سے زائد ملازمین کو ایک خط کے ذریعہ کہا کہ یہ دنیا ایک ایسے بحران سے گزر گر رہی ہے جس کا ذکر کبھی تاریخ میں نہیں کیا گیا ہوگا۔
انہوں نے گزشتہ عالمی کساد بازاری کے دوران دیے گئے تجویز کو بھی دوہرایا۔انہوں نے گزشتہ عالمی کساد بازاری کے دوران ملازمین کو بتایا تھا کہ مشکل کے وقت کس طرح سے موجودہ حالات کا جاہزہ لے کر خود کو نئے سرے سے تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور مستقبل میں اسے کیسے بہتر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اس فارغ وقت میں نئے نظریات اور نئے ایجادات کی جانب خود کو صرف کرنے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے مستقبل کے لیے اپنے بڑے خوابوں کی تکمیل کے لیے تیاری شروع کرنے اور اس بحران کے ختم ہوجانے کے بعد اس موجودہ وقت سے سبق حاصل کر اپنے عزم کو بہتر بنانے کی تجوایز پیش کی۔
مہیندرا نے کہا کہ یہ کام کاج کے لحاظ سے مناسب وقت نہیں ہے۔ہم ایسے بحران سے گزر رہیں ہیں جو پہلے کبھی نہیں آیا۔ہم اپنے اہل خانہ، اپنے کاروبار، اپنی معیشت اور اپنے ملک کے تئیں فکر مند ہیں۔اس کے بعد بھی ہم سب وہ کر رہے ہے جو وقت کی ضرورت ہے اور اس وبا کے تناؤ کی گرفت میں آئے بغیر اسکے ساتھ وقت گزارنا سیکھ رہے ہیں۔
مہیندرا نے کہا کہ ان حالات میں ہمیں ایک ایسی مہولت دی ہے، جس کا استعمال بہتری کےلیے کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا گھر میں بند ہونے سے ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ہم کس طرح سے اپنے ماحول پر غیرضروری بوجھ ڈال رہےہیں۔میں نے ممبئی کو کبھی اتنا خوبصورت نہیں دیکھا ، جیسا ابھی لاک ڈاؤن کے دوران مجھے یہ نظر آرہا ہے۔آسمان نیلا ہے، ہوا میں تازگی ہے، سڑکوں پر گندگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں یہ سب سیکھنے کے لیے اس طرح کی بحران کی ضرورت ہے؟ کیا بحران کے ختم ہوجانے کے بعد بھی ہم اس طرح سے زندگی نہیں گزار سکتے ہیں؟ کیا ہم اپنے کائنات کو بہترطریقے سے استعمال نہیں کرسکتے ہیں؟ کیا ہم کم مسافت کرکے کاربن کا اخراج کم نہیں کرسکتے ہیں؟کیا ہم بہتر طریقے سے کام کرنے اورکام اور زندگی کے درمیان اعتدال قائم کرنے کے لیے دور سے ہی میٹنگ اور بات چیت کے طریقے پر عمل نہیں کرسکتے ہیں؟ سب سے اہم کیا ہم زندگی جینے کے ذاتی اور پیشہ وارانہ رویے کی نئی سرے سے شروعات نہیں کرسکتے ہیں؟