ETV Bharat / business

کل سے پورے ملک میں امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ - amul to hike milk prices

قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی احمد آباد میں امول گولڈ، تازہ، شکتی اور گائے کے دودھ کے آدھے لیٹر پاؤچ کی قیمت بالترتیب 29، 23، 26 اور 24 روپے ہوگی۔

amul-to-hike-milk-prices-by-rs-2-per-litre-in-these-states-from-july-1
کل سے پورے ملک میں امول دودھ کی قیمتوں میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:49 PM IST

آنند (گجرات): امول دودھ کی قیمتوں میں جمعرات (یکم جولائی) سے پورے ملک میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ پہلے ہی پیٹرول، خوردنی تیل اور روز مرہ کی ضروریات کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی سے عام لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن، گجرات جو امول نامی برانڈ کی مارکیٹنگ کررہی ہے، کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایس سودھی نے صحافیوں کو بتایا کہ دودھ کی پیداوار کی بڑھتی قیمتوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نقل و حمل اور پیکیجنگ وغیرہ کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کل سے اس کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کی تمام منڈیوں بشمول گجرات ، دہلی ، مغربی بنگال ، مہاراشٹرا اور اتراکھنڈ میں قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی احمد آباد میں امول گولڈ، تازہ، شکتی اور گائے کے دودھ کے آدھے لیٹر پاؤچ کی قیمت بالترتیب 29، 23، 26 اور 24 روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امول نے سنہ 2019 کی آخری سہ ماہی میں اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.