لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے بات چیت کی غرض سے جمعرات کو کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔
صدر جموریہ رام ناتھ کووند جمعرات کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد اقتصادی جائزہ پیش کیاجائیگا۔
یکم فروری کو دونوں ایوانوں میں بجٹ پیش کیاجائیگا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق مسٹر برلا نے پارلیمنٹ کی لائبریری بلڈنگ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔