ETV Bharat / business

ائرٹیل کو 23045 کروڑ روپے کا نقصان

مواصلاتی شعبہ میں جاری سخت مقابلہ اور گزشتہ بقایایہ جات اور عدالتی احکامات سے بڑھتے معاشی بحران کی وجہ سے اس شعبہ کی اہم کمپنی بھارتیہ ائرٹیل کو رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں 23045 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ائرٹیل کو 23045 کروڑ روپے کا نقصان
author img

By

Published : Nov 14, 2019, 11:16 PM IST

کمپنی کےگروپ آف ڈائرکٹر کی جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد لائسنس فیس، اس کے بل پر جرمانہ اور جرمانے پر سود وغیرہ کی ادائیگی کے لیے اس سہ ماہی میں 34260 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ حالانکہ اس کی حکومت کی جانب سے راحت دیئے جانے کی امید تھی لیکن ایسا نہیں ہونے پر اس نے اس رقم کا الاٹمنٹ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے کہا کہ اس کی وجہ سے اس کو 23045 کروڑ روپے کا گھاٹا ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں 119 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا تھا۔
کمپنی نے کہا کہ اس سہ ماہی میں اس کی مجموعی محصول 21131 کروڑ روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کے یکساں مدت میں 20148 کروڑ روپے کے مقابلے میں 90ء4 فیصد زیادہ ہے۔ ٹیرف کی لڑائی کی وجہ سے کمپنی کے گاہکوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ کمپنی کے موبائل گاہکوں کی تعداد گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 1ء35 کروڑ تھی جو رواں مالی سال کی یکساں مدت میں 3ء13 فیصد کم ہوکر 47ء30 کروڑ روپے ہوگئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.