ETV Bharat / business

جہاز ٹکٹ کے ریفنڈ کے لیے ڈی جی سی اے نے جاری کیے ہدایات

ڈی جی ایس اے نے کہا ہے کہ پہلے زمرے کے جن مسافروں نے براہ راست ائر لائنس سے ٹکٹ بک کرائی ہے انہیں بغیر کسی فیس کاٹے ٹکٹ رد کرانے کے وقت سے تین ہفتے کے اندر پورا پیسہ واپس کیا جانا چاہیے، بھلے ہی مسافر نے اپنی طرف سے ہی ٹکٹ کیوں نہ رد کرائی ہو۔

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:32 PM IST

DGCA issues detailed refund guidelines after Supreme Court verdict

نئی دہلی: کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے جن مسافروں کی پروازیں رد ہوگئی تھیں انہیں ٹکٹ کے پیسے واپس کرنےکے لیے ڈائرکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے تفصیلی ہدایات جاری کیا ہے۔
ٹکٹ کے ریفنڈ کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے ہدایات جاری کیا ہے۔ بدھ کو جاری سرکلر میں اس نے کہا ہے کہ مسافروں کو تین زمروں میں رکھا گیا ہے۔ پہلے زمرے میں وہ مسافر ہیں جنہوں نے 25 مارچ سے 24 مئی کے درمیان سفر کے لیے بکنگ کرائی تھی۔ یہ وہ وقت ہے جب ملک میں سبھی طرح کی معمول کی پروازیں پوری طرح بند تھیں۔
دوسرے زمرے میں ان مسافروں کو رکھا گیا ہے جنہوں نے لاک ڈاؤن سے پہلے بکنگ کرائی تھی لیکن ان کی پرواز 24 مئی یا اس سے پہلے کی تھیں۔ تیسرے مرحلے میں ان مسافروں کو رکھا گیا ہے جنہوں نے 25 مئی یا اس کے بعد کے سفر کے لئے بکنگ کرائی تھی۔
ڈی جی ایس اے نے کہا ہے کہ پہلے زمرے کے جن مسافروں نے براہ راست ائر لائنس سے ٹکٹ بک کرائی ہے انہیں بغیر کسی فیس کاٹے ٹکٹ رد کرانے کے وقت سے تین ہفتے کے اندر پورا پیسہ واپس کیا جانا چاہیے، بھلے ہی مسافر نے اپنی طرف سے ہی ٹکٹ کیوں نہ رد کرائی ہو۔
جن مسافروں نے ٹریویل ایجنٹ کے ذریعہ ٹکٹ بک کرائی ہے ان کے معاملے میں جہاز کمپنیوں کو فورا ہی پورا پیسہ ٹریول ایجنٹ کو لوٹانے کےلئے کہا گیا ہے جس کے بعد ٹریویل ایجنٹ فوری طور سے مسافر کو پیسہ واپس کرے گا۔
دوسرے مرحلے میں مسافروں کے لیے ہدایات میں کہاگیا ہے کہ اگر انہوں نے انڈین ائرلائنس سے یا ایجنٹ سے ٹکٹ بک کرائے ہیں تو انہیں 22 اکتوبر تک پورا پیسہ واپس کیا جائے گا۔ اگر ائرلائن کی مالی صورت حال کمزور ہے تو وہ اس ٹکٹ کے بدلے مسافر کو یکساں قدر کے کریڈٹ شیل جاری کرسکتی ہے جس کا استعمال مسافر 31 مارچ 2021 تک اس ائرلائنس کے نٹ ورک میں کسی بھی راستے پر سفر کے لئے کرسکتا ہے۔ وہ چاہے تو اس کریڈٹ شیل کو کسی دوسرے مسافر یا اس ٹریویل ایجنٹ کو بیچ بھی سکتا ہے جس کے ذریعہ سے ٹکٹ بک کرایا گیا تھا۔
کریڈٹ شیل کا 31 مارچ 2021 تک استعمال نہیں کرنے پر پورا پیسہ سود سمیت واپس کیا جائے گا۔ پرواز رد ہونے کی تاریخ سے 30 جون تک 0.5 فیصد ماہانہ سود طے ہوگا۔ اس کے بعد 0.75 فیصد ماہانہ کی شرح سے سود دینا ہوگا۔
تیسرے زمرے کے مسافروں کو یعنی جن کے ٹکٹ 25 مئی یا اس کے بعد کے سفر کے لئے تھے کووڈ۔19 سے پہلے کے اصولوں کے مطابق ریفنڈ ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.