اگرتلہ: ایئرانڈیا نے نئی دہلی اور اگرتلہ کے درمیان ہفتے میں تین بار نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنے کے ایک ماہ کے بعد مسافروں کی بڑھی تعداد کے پیش نظر جمعرات سے اپنی روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انڈیگو حالانکہ اس روٹ پر پہلے سے ہی روزانہ براہ راست پرواز آپریٹ کر رہا ہے۔
ایئر انڈیا نے ابتدا میں منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز دہلی سے اگرتلہ کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں شروع کی تھیں لیکن اب ایئر انڈیا کی ایئربس پرواز کی خدمات روزانہ دستیاب ہوں گی۔ 146 سیٹوں والی ایئرانڈیا کی ایئربس کی پرواز دہلی سے صبح 05:25 بجے شروع ہوگی اور آٹھ بجے اگرتلہ پہنچے گی۔ واپسی میں یہ پرواز اگرتلہ سے صبح نو بجے ہوگی اور دوپہر 12 بجے دہلی پہنچے گی۔
مزید پڑھیں: ایچ اے ایل کو فضائیہ کیلئے 83 تیجس طیارہ بنانے کا آرڈر ملا
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے دوران پرواز کی خدمات کے پھر سے شروع ہونے کے بعد محض ایئرانڈیا اور انڈیگو ہی اگرتلہ سے 16 پروازوں کا آپریشن کر رہا ہے جو اگرتلہ کو گوہاٹی، کولکاتہ، دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلور اور ملک کے دیگر تمام اہم شہروں سے جوڑتی ہیں۔
یو این آئی