ETV Bharat / business

ایئر انڈیا کو 3،600 کروڑ روپے کا نقصان - air india lost rs 3600 crore news in urdu

سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا کو گذشتہ مالی برس میں 3،600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

air india lost rs 3600 crore last financial year

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 6:46 PM IST

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بنسل نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں، بنسل نے کہاکہ' مالی برس 2019۔20 کے لیے ایئر انڈیا اور اس کی پانچ ذیلی تنظیموں کے مالی برس 2019۔2020 کے اکاؤنٹز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ گزشتہ برس 3،600 کروڑ روپے کا نقد نقصان ہوا۔ یہ اس سے ایک برس کی بہ نسبت کم ہے۔

ویڈیو

ایئر انڈیا پر پہلے ہی ہزاروں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔ اس کی سرمایہ کشی کا عمل اب بھی جاری ہے جس میں ایئر انڈیا اور اس کی دو معاون کمپنیوں میں ایئر انڈیا کی پوری حصہ داری فروخت کی جائے گی۔ پوری نے کہا کہ اس کے لیے بہت سارے 'لیٹر آف انٹریسٹ' آ چکے ہیں اور 5 جنوری تک ان میں اہل بولی لگانے والوں کا انتخاب کرکے مالی بولیاں لگائی جائیں گی۔ مالی بولی جمع کروانے کے لیے 90 دن کا وقت دیا جائے گا۔

بنسل نے کہا کہ' کووڈ19 دور میں پروازوں پر مکمل پابندی کے بعد مسافروں کی تعداد میں بتدریج اضافے کے ساتھ سرکاری ایئر لائنز کی مالی کار کردگی میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ'ہمارے لیے دوسری سہ ماہی پہلی سہ ماہی سے بہتر تھی اور تیسری سہ ماہی دوسری سے بہتر'۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا گروپ 'وندے بھارت' مشن کے تحت اب تک 6،250 سے زیادہ پروازیں چلاچکا ہے۔ ان میں سے 10 لاکھ مسافر وطن آئے ہیں جبکہ ساڑھے چھ لاکھ مسافر بیرون ملک کے لیے روانہ ہوئے۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.