ETV Bharat / business

منگل کے روز 61 ہزار مسافروں نے اڑان بھری - air India and subsidiary flew

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ٹویٹ کیا کہ "گھریلو مسافر ایئر لائن کا آپریشن بلاتعطل اور مستحکم رفتار سے ہو رہا ہے۔ 9 جون کو کل 655 پروازوں نے اڑان بھری، جن میں 60 ہزار 845 مسافروں نے سفر کیا۔

Air India and subsidiary flew in 61k passengers

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:26 PM IST

نئی دہلی: 25 مئی کو باقاعدہ گھریلو مسافر طیار سروس دوبارہ شروع ہونے کے 16 ویں دن منگل کو تقریبا 61 ہزار مسافروں نے ہوائی جہاز کا سفر کیا۔

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ٹویٹ کیا کہ "گھریلو مسافر ایئر لائن کا آپریشن بلاتعطل اور مستحکم رفتار سے ہو رہا ہے۔ 9 جون کو کل 655 پروازوں نے اڑان بھری، جن میں 60 ہزار 845 مسافروں نے سفر کیا۔

اس سے قبل پیر کے روز 693 پروازوں میں 69،483 مسافر اپنی منزل پر پہنچے تھے۔ پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں سات سو سے زیادہ پروازوں نے اڑان بھری۔ 8 جون کو بھی مسافروں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔

کووڈ ۔19 کی عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت نے 25 مارچ سے ملک میں گھریلو پروازوں کا آپریشن روک دیا تھا۔ بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے بند ہیں۔ مرکزی حکومت نے نئی ہدایت نامے کے ساتھ 25 مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.