انہوں نے آج نئی دہلی میں نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) نالج ہب کا افتتاح کیا جو کہ آرٹی فیشل انٹلی جنس کے ذریعہ چلنے والا ایک آموزشی اکو سسٹم ہے جو کہ بینکنگ، مالیاتی خدمات اور بیمے (بی ایف ایس آئی) شعبے میں معاون ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامرس اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ' دنیا میں دوسرے سب سے بڑے فن ٹیک ہب کے طور پر ترقی کرنے کے باوجود بھارت میں بی ایف ایس آئی شعبے میں ابھی بہت کام کیے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ این ایس ای کے ذریعہ تیار کیے گئے نالج ہب سے یہ ضرورتیں پوری ہوں گی اور اس سے مالیاتی شعبے کو مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد ملے گی۔
این ایس ای نالج ہب ہنرمندی میں اضافہ کرے گا اور مالیاتی خدمات کی صنعت کے لیے مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق افرادی قوت تیار کرنے میں تعلیمی اداروں کی مدد کرے گا۔ یہ موبائل پر بھی دستیاب ہے اور کے ذریعہ عالمی سطح کا متن اور آموزگاروں کو ایک جدید ترین اور مستقبل کے لیے تیار پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
کامرس و صنعت کے وزیر نے کہا کہ یہ صنعت کے ذریعہ چلایا جانے والا آموزشی اکو سسٹم بی ایف ایس آئی کے شعبے میں آئندہ نسل کو ہنرمند بنانے اور ان کی صلاحیت سازی میں بھارت کی مدد کرے گا۔
پیوش گوئل نے کہا کہ' آرٹی فیشل انٹلی جنس کے استعمال سے یہ بات یقینی بنائی جاسکے گی کہ ہنرمندی کا اپ گریڈیشن سستا ہو اور قابل رسائی ہو اور مذکورہ شعبے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے افرادی قوت تیار کرنے میں مدد گار ہو۔ انہوں نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹلی جنس اور مشینی آموزش سال 2035 تک بھارتی معیشت میں ایک ٹریلین امریکی ڈالر کا تعاون کرے گی اور آرٹی فیشل انٹلی جنس کے امکانات کا فائدہ اٹھانے کے لیے این ایس ای کے ذریعہ کی گئی یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس کا استعمال بھارت میں بی ایف ایس آئی شعبے میں افرادی قوت تیار کرنے کے ایک حربے کے طور پر کیا جائے گا۔
کامرس اور صنعت کے وزیر نے سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کو حکومت کی مسلسل حمایت کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ آج بھارت سرمایہ کاروں، یہاں ت کے چھوٹے سے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ مقام ہے، اور این ایس ای کے ذریعہ قائم کیا گیا یہ نالج ہب بی ایف ایس آئی شعبے میں کام کرنے والوں کو بااختیار بنائے گا اور انہیں تقویت پہنچائے گا اور علم ، اختراع اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعہ عالمی سطح کی خدمات فراہم کرانے میں سرمایہ کاروں اور مالیاتی خدمات کو فائدہ پہنچائے گا۔