ETV Bharat / business

اڈانی گروپ کے شیئر میں گراوٹ

خبروں کے مطابق این ایس ڈی ایل کی کارروائی کی وجہ سے اڈانی گروپ کمپنیوں کے شیئر متاثر ہوئے۔

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 4:30 PM IST

Adani Group stocks tumble amid reports of NSDL freezing 3 FPI accounts

نئی دہلی: پیر کو اڈانی گروپ کمپنیوں کے شیئر میں اس وقت گرواٹ درج کی گئی جب نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ (این ایس ڈی ایل) نے غیر ملکی فنڈز سے منسلک تین غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) کے اکاؤنٹس منجمد کیے۔

این ایس ڈی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق ڈہازٹری نے 31 مئی 2021 تک البولا انویسٹمنٹ فنڈ لمیٹڈ، کرسٹا فنڈ لمیٹڈ اور اے پی ایم ایس انویسٹمنٹ فنڈ لمیٹڈ کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ یہ تینوں ایف پی آئی کے پاس گروپ کی چار کمپنیوں میں تقریباً 43،000 کروڑ روپے کے شیئر ہیں۔

اس کارروائی کی وجہ سے اڈانی گروپ کمپنیوں کے شیئر متاثر ہوئے جو گذشتہ کچھ مہینوں میں اوپر کی جانب بڑھ رہے تھے۔

صبح 11.05 بجے کے قریب، اڈانی انٹرپرائزز کے شیئر 1،379.40 روپے پر ٹریڈ ہو رہے تھے، جو گذشتہ کاروبار بند ہونے سے قبل کے مقابلے 222.05 روپے یا 13.87 فیصد کم ہے۔

اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون کے شیئر گذشتہ کاروبار بندہونے سے پہلے 120.25 روپے یا 14.34 فیصد کی کمی کے ساتھ 718.55 روپے پر کاروبار کررہا تھا۔

اسی طرح اڈانی گرین انرجی اڈانی ٹرانسمیشن اور اڈانی پاور بھی 5 فیصد کی کمی سے بالترتیب 1،165.35 روپے، 1،517.25 روپے اور 140.90 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.