نئی دہلی: اڈانی گروپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے جئے پور، گوہاٹی اور ترواننت پورم سمیت تین ہوائی اڈوں کے لیے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ساتھ 50 برس کی لیز مدت کے لیے مراعات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
- مزید پڑھیں: 'بھارتی معیشت میں 25 فیصد گراوٹ آسکتی ہے'
- چینی مصنوعات پر پابندی، امریکہ میں روزگار کا بحران؟
دونوں اسٹیک ہولڈرز نے ستمبر 2020 میں تین ہوائی اڈوں کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔
کمپنی نے منگل کے روز ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کہا کہ' ہمیں آپ کو یہ بتانے میں خوشی ہے کہ اڈانی جئے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ، اڈانی گوہاٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ اور اڈانی ترواننت پورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ، جو کمپنی کے مکمل طور پر ملکیت میں کام کررہی ہے۔ 19 جنوری 2021 کو بھارت کی ائرپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مراعات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔'
اے اے آئی نے ایک بیان میں کہا کہ' جے پور، گوہاٹی اور ترواننت پورم ہوائی اڈوں پر مراعات کے معاہدوں پر اے اے کے چیئرمین اور اے اے آئی اور اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی پر دستخط ہوئے۔"
واضح رہے کہ اڈانی گروپ نے فروری 2019 میں احمد آباد، لکھنؤ، بنگلورو، ترواننت پورم، جے پور اور گوہاٹی ہوائی اڈوں کے آپریشن حقوق حاصل کیے تھے۔
اس سلسلے میں محکمہ شہری ہوا بازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھڑولا نے گذشتہ برس دسمبر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ' جئے پور، گوہاٹی اور تریواننت پورم ہوائی اڈوں کا انتظام پرائیویٹ کمپنیوں کو سونپنے کے لیے جنوری میں معاہدہ ہوگا۔
مرکزی کابینہ نے ان تین ہوائی اڈوں کی نجکاری کی تجویز پر اگست میں منظوری دی تھی۔ اس کے لیے یکم ستمبر کو سکیورٹی کلیئرنس بھی مل گئی ہے اور توقع ہے کہ جنوری میں اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوں گے'۔
ہوائی اڈوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں جن چھ ہوائی اڈوں کے لیے بولی لگائی گئی تھی ان مین یہ تینوں ہوائی اڈے بھی شامل تھے۔ کابینہ نے جولائی 2019 میں ہی احمد آباد، لکھنؤ اور منگلور ہوائی اڈوں کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔ ان کا انتظام بھی اڈانی انٹرپرائز کے سپرد ہے۔ کمپنی نے گذشتہ برس 31 اکتوبر سے منگلور، یکم نومبر سے لکھنؤ اور 07 نومبر سے احمد آباد ایئرپورٹ کا انتظام سنبھال لیا ہے۔