وزیر اعظم مودی نے کہا کہ زراعت سے مویشی پروری اور ماہی گیری تک ایک جامع طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ملک میں زرعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہ کورونا کے دوران بھی بڑھی ہیں۔ وزیراعظم نے جدت طرازی کے فروغ پر زور دیا اور جہاں تک ممکن ہو ٹکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے کہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 'ملک میں ہر ریاست اور ہر ضلع کی کچھ خصوصیت اور امکانات ہیں اور حکومت برآمدات کے لیے مارکٹنگ کے ذریعہ مختلف ضلعوں کی ہزاروں اشیا کا انتخاب کر رہی ہے۔'
وزیر اعظم نے گذشتہ کچھ برسوں میں بینک کھاتے کھولے جانے، ٹیکہ کاری اور صحت سہولیات میں اضافے بجلی کے مفت کنکشن، مفت گیس کنکشن جیسے اقدامات کو اجاگر کیا تاکہ غریبوں کو بااختیار بناکر ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائی جا سکے۔
مزید پڑھیں: نیتی آیوگ کا چھٹا اجلاس: 'قوم کے مزاج کا پتہ چل چکا ہے'
وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کووڈ وبا کے دوران لوگوں نے دیکھا کہ مرکز اور ریاستیں کس طرح مل کر کام کرتی ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اب جبکہ بھارت آزادی کے 75 برس مکمل کرنے جا رہا ہے اس گورننگ کونسل کی میٹنگ کی اہمیت اور زیادہ ہوجاتی ہے۔
وزیراعظم نے ضیاع کو کم کرنے کے لیے زرعی اشیا کی ڈبہ بندی اور اسٹوریج پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے منافع کو بڑھانے کے لیے کھانے پینے کی خام اشیا کی بجائے کھانے پینے کی ڈبہ بند اشیا کی برآمدات پر زور دیا۔
انہون نے کہا کہ ضروری اقتصادی وسائل بہتر بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹکنالوجی حاصل کرنے کے لیے ہمارے کسانوں کے لیے اصلاحات نہایت ضروری ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ میٹنگ میں زراعت، بنیادیڈھانچے، مینوفیکچرنگ، انسانی وسائل کا فروغ، بنیادی سطح پر خدمات کی فراہمی، صحت اور غذائی قلت جیسے موضوعات پر بات چیت شامل ہیں۔
گورننگ کونسل بین شعبہ جاتی، بین محکمہ جاتی اور وفاقی معاملاتپر تبادلۂ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
کونسل وزیراعظم نریندر مودی، ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے وزرائے اعلی، لیجس لیٹر اور لفٹنینٹ گورنر صاحبان پر مشتمل ہے۔