ETV Bharat / business

تین ہوائی اڈوں کی نجکاری کا معاہدہ جنوری میں ہوگا - پرائیویٹ کمپنیوں کو سونپنے

کابینہ نے جولائی 2019 میں ہی احمد آباد، لکھنؤ اور منگلور ہوائی اڈوں کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔ ان کا انتظام بھی اڈانی انٹرپرائز کے سپرد ہے۔

Jaipur, Guwahati and Thiruvananthapuram airports to Adani Group in January

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 7:33 PM IST

نئی دہلی: جے پور، گوہاٹی اور تریواننت پورم ہوائی اڈوں کا انتظام پرائیویٹ کمپنیوں کو سونپنے کے لیے جنوری میں معاہدہ ہوگا۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھڑولا نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ' مرکزی کابینہ نے ان تین ہوائی اڈوں کی نجکاری کی تجویز پر اگست میں منظوری دی تھی۔ اس کے لیے یکم ستمبر کو سکیورٹی کلیئرنس بھی مل گیا ہے اور توقع ہے کہ جنوری میں اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوں گے'۔

ویڈیو

مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کو 3،600 کروڑ روپے کا نقصان

ہوائی اڈوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں جن چھ ہوائی اڈوں کے لیے بولی لگائی گئی تھی ان مین یہ تینوں ہوائی اڈے بھی شامل تھے۔ کابینہ نے جولائی 2019 میں ہی احمد آباد، لکھنؤ اور منگلور ہوائی اڈوں کی نجکاری کی منظوری دی تھی۔ ان کا انتظام بھی اڈانی انٹرپرائز کے سپرد ہے۔ کمپنی نے رواں برس 31 اکتوبر سے منگلور، یکم نومبر سے لکھنؤ اور 07 نومبر سے احمد آباد ایئرپورٹ کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں وزارت شہری ہوا بازی نے بنارس، امرتسر، بھوبنیشور، رائے پور، اندور اور تریچی ہوائی اڈوں کو نجی ہاتھوں میں دینے کی تجویز کی ہے۔ فی الحال اس کے لیے ٹینڈر کی شرائط کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.