نئی دہلی: رواں برس کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں سخت فیصلے لینے کے بعد، بھارتی کمپنیاں ایک بار پھر ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نظر آرہی ہیں۔
ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 87 فیصد کمپنیوں نے 2021 میں تنخواہ بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ 71 فیصد کمپنیوں نے سنہ 2020 میں ایسا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
رواں برس ستمبر تا اکتوبر میں ہوئے اے اون سروے میں شامل کمپنیوں میں سے، 87 فیصد نے کہا کہ وہ اگلے برس تنخواہ میں اضافہ کریں گے، 61 فیصد نے کہا کہ وہ 5 سے 10 فیصد کے درمیان تنخواہ میں اضافہ کریں گے۔ اے اون عالمی پیشہ ورانہ خدمات کی ایک فرم ہے۔
اے اون کے پاٹنر نتن سیٹھی نے کہا کہ' بھارت میں کووڈ 19 وبا اور اس کے معیشت پر گہرے اثرات کے باوجود، بھارت میں تنظیموں نے زبردست لچک اور پختہ نقطہ نظر دیکھاگیا ہے۔ کمپنیوں نے سنہ 2020 کے دوسرے اور تیسرے سہ ماہی میں سخت فیصلے لیے اور اب صارفین کی طلب میں بہتری کی وجہ سے، وہ ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی ہیں۔ "
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن شعبوں میں سب سے زیادہ انکرامنٹ کی پیشن گوئی کی گئی ہے ان میں ہائٹیک، انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی)، آئی ٹی ای ایس، لائف سائنسز، ای کامرس اور پیشہ ورانہ خدمات شامل ہیں۔
اس تحقیق میں 20 سے زائد صنعتوں کی 1،050 کمپنیوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔