وزیرمملکت برائے امور خزانہ انوراگ ٹھاکر نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ چین کی 92 کمپنیاں ملک میں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 80 کام کر رہی ہیں۔
انوراگ ٹھاکر نے وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ' چین کی 80 کمپنیاں ملک میں کام کررہی ہیں۔'
مزید پڑھیں: شہری غریبوں کے لیے روزگار کی ضمانت
انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران گھریلو کمپنیوں کے مفاد میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ضابطوں میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔ جس میں پاکستان کی کمپنیوں کی ہندستان میں سرمایہ کاری کو آٹومیٹڈ روٹ سے بند کردیا گیا ہے۔ اب یہ کمپنیاں سرکاری منظوری کے بعد ہی سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔
یواین آئی