وزارت برائے شہری ہوابازی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم 'اڑان' کے تحت آٹھ نئے روٹ شروع ہو چکے ہیں۔ آپریشنل راستوں کی تعداد اب 194 ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ وزارت نے 21 اکتوبر 2016 میں 'اڑان' اسکیم کو لانچ کیا تھا، اس اسکیم کا نعرہ تھا 'عام شہری کی پرواز'۔
جس کا مقصد تھا کہ علاقائی فضائی روٹ آپس میں جڑیں اور عام آدمی بھی ہوائی سفر کم پیسوں میں کر لے۔
جاری ہوئے فضائی روٹز میں،
- میسور-حیدرآباد
- حیدرآباد-میسور
- گوا-میسور
- میسور-گوا
- کوچین-میسور
- میسور-کوچین
- کلکتہ-شیلانگ
- شیلانگ-کلکتہ نئے روٹ ہیں۔
وزارت برائے شہری ہوابازی نے اڑان اسکیم کے تحت اب تک 705 نئے روٹ بنائے جا چکے ہیں۔