ETV Bharat / business

مئی میں محض 2.81 لاکھ لوگوں نے ہوائی سفر کیا - مئی کے اعدادوشمار میں زبردست گراوٹ آئی

گھریلو راستوں پر دو مہینوں کے وقفے کے بعد مسافر پروازیں شروع ہونے کے بعد مئی میں دو لاکھ 81 ہزار لوگوں نے ہوائی سفر کیا۔

2.81 lakh passengers flew domestically in may

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:59 PM IST

کووڈ۔19 کے انفیکشن روکنے کے لیے دو مہینے کی پابندی کے بعد 25 مئی سے گھریلو مسافرپروازیں دوبارہ شروع کی گئیں تھیں۔ اس لئے مہینے کے دوران صرف آخری ایک ہفتہ میں پروازوں کی آمدورفت ہوئی۔ ایسے میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں اس سال مئی کے اعدادوشمار میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2019 میں گھریلو راستوں پر ایک کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار لوگوں نے ہوائی سفر کیا تھا۔ اس طرح اس سال مئی میں اس میں 97.69 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ پروازوں پر پابندی کی وجہ سے اس سال جنوری سے مئی کےدوران مسافروں کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 94 ہزار رہی ہے جوگزشتہ برس کی یکساں مدت کے پانچ کروڑ 86 لاکھ 34 ہزار کے مقابلے میں 43.39 فیصد کم ہے۔

مئی میں جہازوں میں مسافروں کی تعداد بھی کافی کم رہی۔ اسپائس جیٹ، ائر انڈیا اور انڈیگو کو چھوڑ کر دیگر جہاز کمپنیوں کی آدھی سےزیادہ سیٹیں خالی رہیں۔

اسپائس جیٹ کا پسنجر لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) 57.2 فیصد، ائر انڈیا کا 54 فیصد اور انڈیگو کا52.6 رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.