ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں کووڈ 19 کی وبا کے آغاز کے بعد سے تقریباً 17 ملین امریکی 17MN US Workers Hit By Covid افراد نے اپنی ملازمتیں کھودی ہیں یا ان کی اجرتوں میں کمی دیکھی ہے۔ یہ اعداد و شمار رواں برس اکتوبر تک کے ہیں۔
شنہوا نیوز ایجنسی نے واشنگٹن میں واقع تھنک ٹینک اکنامک پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے مالی خدمات پر مرکوز ویب سائٹ ایسنٹ کی شائع کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے۔'
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو وبائی امراض کے نتیجے میں کسی نہ کسی طرح کا معاشی دھچکا پہنچا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 7.4 ملین افراد بے روزگار تھے، جبکہ 2.9 ملین بے روزگار ہو گئے۔
اپریل 2020 میں امریکہ میں بے روزگاری کی شرح ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: