معاشی مندی کے درمیان ملک کا عام بجٹ کچھ ہی وقفے میں پیش ہونے والا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب وزیر خزانہ نرملا سیتارامن ہفتہ وار چھٹی کے دن 'ہفتہ' کو عام بجٹ پیش کریں گی۔ عام بجٹ کے پیش نظر ملک کی شیئر بازار بھی کھلی رہیں گی۔
کاروباری اوقات عام طور پر صبح 9:15 سے شام 3:30 بجے تک ہوں گے۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بجٹ کے موقع پر گھریلو اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے روز کھلی جارہی ہے۔ قبل ازیں سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 28 فروری سنہ 2015 ہفتہ کو بجٹ پیش کیا تھا اور اس دن بھی مارکیٹ میں کاروبار ہوا تھا۔
اس درمیان عام بجٹ کے باوجود سرکاری بینکوں میں ہرتال کی وجہ سے کام کاج متاثر ہونے کا امکان ہے۔ در اصل بینک ملازمین کی تنظیمیں اجرت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے 31 جنوری سے دو روزہ ہڑتال پر ہیں۔ جمعہ کے روز دو روزہ ہڑتال کی وجہ سے مختلف خدمات متاثر ہوئے۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن نے دعوی کیا ہے کہ ہڑتال کے پہلے دن تقریبا 23000 کروڑ روپے کے 31 لاکھ چیک کلیر نہیں ہوسکے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں بینک شاخوں کی بندش سے نقد رقم کے ذخائر، انخلا، قرض کی فراہمی جیسی خدمات متاثر ہوئیں۔ بہت سے بینک کے اے ٹی ایم خالی پائے گئے تھے۔