ETV Bharat / budget-2019

بجٹ سے غریبوں کو بہتر ’کل‘ ملے گا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے عام بجٹ کو ملک کے عوام کے لیے امیدوں‘ امنگوں اور اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب کو بل(طاقت) اور نوجوانوں کو بہتر کل(مستقبل) ملے گا۔

بجٹ سے غریب کو’بل‘، نوجوانوں کو بہتر ’کل‘ ملے گا: مودی
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 3:32 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ 20-2019 کابجٹ آج لوک سبھا میں پیش کرنے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں مسٹر مودی نے کہا کہ بجٹ امیدوں اور امنگوں سے لبریز ہے اور اس سے یہ اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ملک کی سمت اور رفتار درست ہے۔

بجٹ سے غریب کو’بل‘، نوجوانوں کو بہتر ’کل‘ ملے گا: مودی
بجٹ سے غریب کو’بل‘، نوجوانوں کو بہتر ’کل‘ ملے گا: مودی

بجٹ کو اکیسویں صدی کی امنگوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے انہوں نے یہ کہا کہ یہ لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا راستہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غریب‘ کسان‘دلت‘ پسماندہ‘ محروم‘ استحصال زدہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لئے ہمہ گیر قدم اٹھارہی ہے۔

اب اگلے پانچ برسوں میں یہ بااختیاری انہیں ملک کی ترقی کا پاور ہاوس بنائے گا۔ ملک کی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالر تک لے جانے کے خواب کو پورا کرنے کی توانائی اسی پاور ہاوس سے ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ التزامات میں ملک کے زرعی سیکٹر کی کایاپلٹ کرنے کا روڈ میپ ہے۔ اس سے صنعتی سیکٹر کو مضبوطی ملے گی او رخواتین کی شراکت بڑھے گی۔

بجٹ میں ٹیکس نظام کو سہل اور انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ بجٹ سے مڈل کلاس کو ترقی ملے گی اور ملک میں ترقی کی رفتار کو مہمیز حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کل ملاکر اس بجٹ سے غریبوں کو بل ملے گا اور نوجوانوں کو بہتر کل ملے گا۔

Intro:Body:

pasha 3

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.