وزیر خزانہ نے کسٹمز ایکٹ میں چند اصلاحات کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'حالیہ رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ فرضی کمپنیاں غلط رعایتیں اور ایکسپورٹ کےمحرکات حاصل کرنے کے لیے غلط طریقے اختیار کررہی ہیں'۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 50 لاکھ روپے سے زیادہ والے ڈیوٹی فری اسکرپس اور ڈرا بیک کی سہولت کا غلط استعمال ایک قابل گرفت اور غیر ضمانتی جرم ہوگا۔