ETV Bharat / budget-2019

پرانی دہلی کے عوام کو بجٹ سے کیا توقعات ہیں؟ - جی ایس ٹی سلیب کو کم کرنے کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پرانی دہلی کے نوجوان اور چھوٹے کاروباریوں نے عام بجٹ پر اپنی رائے اور توقعات کا اظہار کیا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 10:29 PM IST

اس موقعے پر نوجوان طبقے نے تعلیمی بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا اور اعلی تعلیم کے لیے خصوصی رعایت کا بھی ڈیمانڈ کیا۔

پرانی دہلی کے عوام کو بجٹ سے کیا توقعات ہیں

دوسری جانب تاجروں نے جی ایس ٹی سلیب کو کم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ کچھ تاجروں نے انکم ٹیکس سلیب کو بڑھانے کا مطالبہ کیا، تو وہیں چند تاجروں نے کہا کہ انکم ٹیکس کے سلیب کو ختم کرکے ٹوٹل سیلس ( کل فروخت) پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔

Intro:کل یعنی 5 جولائی کو مرکزی حکومت اپنا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اس سے قبل پرانی دہلی کے لوگوں نے بتایا کہ وہ کیا چاہتے ہیں.

Body:بجٹ پیش ہونے سے قبل ہی عوام جی ایس ٹی سے پریشان ہیں اور جو دوکاندار ہیں وہ چاہتے ہیں کہ جی ایس ٹی بل میں ترمیم کرکے ایک ایسا بل بجٹ میں پیش کیا جائے جس سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہو.

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ خریدار جی ایس ٹی کی شرح سنتے ہیں بغیر بل کے خریداری کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں جب انہیں منع کیا جاتا ہے تو متعدد بار وہ لوگ سامان خریدے بغیر ہی چلے جاتے ہیں ایسے میں کاروبار بالکل ختم ہو گیا ہے

حکومت کو چاہیے کہ وہ دوکانداروں کے بارے میں بھی خیال کریں. کیونکہ سب سے زیادہ ٹیکس دوکاندار ہی دیتے ہیں.

وہیں کچھ نوجوانوں نے تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرنے کی مانگ کی ان کا کہنا ہے کہ بنیادی تعلیم میں حکومت نے کافی محنت کی ہے لیکن ہائیر اسٹڈیز حاصل کرنا کافی مشکل ہے اور اس کے لیے بہت زیادہ پیسے کی درکار ہے جس کی وجہ سے لوگ ہائیر اسڈیز میں نہیں جا پاتے.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.