ETV Bharat / budget-2019

کسٹمز ڈیوٹی کے تعلق سے بجٹ میں کیا ہے؟ - ڈسپوزیبل   اسٹریلائزر ڈائلایزر

کسٹم ڈیوٹی کے بارے میں وزیر خزانہ نرملا ستا رمن نے کہا کہ اس سلسلے میں تجاویز کے مقاصد میں ملک کی سرحدوں کا تحفظ، میک ان انڈیا کے ذریعہ ملکی پروڈکٹ کو عام کرنا، درآمدات پر انحصار کو کم کرنا ، ایم ایس ایم ای سیکٹر کا تحفظ، صاف ستھری توانائی کو فروغ دینا ، غیر ضروری درآمدات کو روکنا اور خامیوں کو دور کرنا شامل ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 8:52 PM IST

ایک قومی ترجیح اور فوری ضرورت کے طور پر دفاعی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے آج بجٹ میں ایسے دفاعی آلات کی برآمدات پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ کی تجویز ہے جو ہندستان میں تیار نہیں کئے جارہے ہیں۔

میک ان انڈیا کو ایک مقصود قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کچھ آشیاء پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کی تجویز پیش کی تاکہ گھریلو صنعت کو برابری کی سطح کے مواقع فراہم کرائے جاسکیں۔

ان آشیاء میں پی وی سی، کاجو، فائنل فلورنگ ،ٹائلس ، میٹل فیٹنگس، فرنیچر کے لئے ماؤنٹنگس ، آٹو پارٹس ،کچھ قسم کی سینتھیٹک ربڑ، ماربل سلیبس، آپٹیکل فائبر کیبل ، سی سی ٹی وی کیمرہ، آئی پی کیمرہ، ڈیجیٹل اور نیٹ ورک ویڈیو ریکارڈرس شامل ہیں۔

انہوں نے ایسے کچھ الیکٹرانک آاشیاء پر کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ واپس لینے کی تجویز پیش کی جنہیں اب ہندستان میں تیار کیا جارہا ہے۔ گھریلو پبلشنگ اور چھپائی کی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لئے درآمد شدہ کتابوں پر پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

گھریلو مینوفیکچرنگ کو مزید فروغ دینے کے لئے بجٹ میں کچھ کچھ مال اور مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز ہے۔ ان میں سی آر جی او شیٹ ، ایمارفس ایلایے ربن، ایتھلین ڈائیکلو رائیڈ ، پروپلین آکسائیڈ ، کوبالٹ میٹ ، نافتھا، گل فائبر س کے کچھ ان پٹس، مصنوعی گردہ تیار کرنے کے لئے ان پٹس اور ڈسپوزیبل اسٹریلائزر ڈائلایزر اور ایٹمی پاور پلانٹ کے لئے ایندھن شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے بجلی کی گاڑیوں کے کچھ پرزوں پر چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.