لیوک جونگوے (18 رن چاروکٹ) کی عمدہ گیندبازی سے زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی-20 مقابلے میں جمعہ کو آسانی سے 19 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کر لی۔
پاکستان سے پہلا میچ 11 رن سے ہارنے کے بعد زمبابوے نے دوسرے میچ میں شاندار واپسی کی اور 20 اوور میں نو وکٹ پر 118 رن بنائے۔ زمبابوے نے پھر پاکستان کی ٹیم کو 19.5 اوور میں محض 99 رن پر سمیٹ دیا۔
جونگوے نے 3.5 اوور کی عمدہ گیندبازی میں 18 رن پر چاروکٹ اور ریان بورل نے 21 رن پر دو وکٹ نکالے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 45 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 41 رن بنائے۔ اعظم 16ویں اوور میں ٹیم کے 78 رن کے اسکور پر چوتھے بلے باز کی شکل میں آوٹ ہوئے۔ پاکستان نے اپنے آخری سات وکٹ محض 21 رن جوڑ کر گنوا دیے۔ چار وکٹ لینے والے جونگوے کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔