وہ اب گلوبل ٹی۔20 کرکٹ لیگ کے دوسرے سیزن میں ٹورنٹو نیشنلز ٹیم کی جانب سے کھیلں گے۔
یوراج سنگھ کو حال ہی میں کنیڈا کی گلوبل ٹی۔20 میں ٹورنٹو نیشنلز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کی اطلاع انہوں نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔
یوراج سنگھ نے اپنے ریٹائرمنٹ کے دوران کہاتھاکہ میری زندگی میں کافی نشیب وفراز رہا،2011 ورلڈ کپ جیتنا سب سے یادگار لمحہ تھا اور میں نے اپنے والد کا خواب پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کے دوران سبھی نے میرا ساتھ دیا،میں ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سبکدوشی کے بعد اب آئی سی سی تصدیق شدہ ٹی۔20 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا ہے۔
اس سے قبل خبر تھی کہ بی سی سی آئی نے دنیا بھر کی ٹی۔20 لیگ میں کھیلنے کی اجازت مانگی ہے۔
گلوبل ٹی۔20 کرکٹ لیگ کا دوسرا سیزن 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
اس ٹی۔20 کرکٹ لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جس میں ٹورنٹو نیشنلز، وینکوور نائٹس، وینیپیگ ہاکس، مانٹریل ٹائگرس، ایڈمانٹن رائلس اور کرکٹ انڈین بی ٹیم ہے۔